QR CodeQR Code

شاہ محمود قریشی 9ویں ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس میں شرکت کیلئے ترکی روانہ

9 Dec 2019 11:40

وزارت خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ ترکی میں مقامی اور بین الاقوامی میڈیا کے نمائندگان سے بھی ملیں گے، شاہ محمود قریشی مختلف علاقائی اور عالمی امور پر پاکستان کے موقف سے آگاہ کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکی روانہ ہوگئے۔ وزیر خارجہ استنبول میں منعقدہ 9ویں ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ وزارت خارجہ کے ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکی چلے گئے، وزیر خارجہ استنبول میں منعقدہ 9ویں ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ وزیر خارجہ ترکی میں مقامی اور بین الاقوامی میڈیا کے نمائندگان سے بھی ملیں گے، شاہ محمود قریشی مختلف علاقائی اور عالمی امور پر پاکستان کے موقف سے آگاہ کریں گے، وزیر خارجہ شرکاء کو افغان امن عمل اور خطے میں قیام امن سے متعلق بھی آگاہ کریں گے۔
 


خبر کا کوڈ: 831634

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/831634/شاہ-محمود-قریشی-9ویں-ہارٹ-آف-ایشیاء-کانفرنس-میں-شرکت-کیلئے-ترکی-روانہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org