QR CodeQR Code

بے شک کوئی ووٹ نہ دے کرپٹ لوگوں کو نہیں چھوڑیں گے، پرویز خٹک

9 Dec 2019 11:51

نوشہرہ میں جلسے سے خظاب کرتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ جس حالت میں حکومت ملی معاشی طور پر دیوالیہ ہوچکا تھا، آصف زرداری اور نواز شریف نے دولت بیرونی ملک منتقل کی، ان لوگوں نے ملک کو قرضوں کے سہارے چھوڑا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ بدھ تک چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تقرریوں کا فیصلہ ہو جائے گا۔ نوشہرہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر و ممبران سے متعلق اپوزیشن اور اتحادی جماعتوں سے رابطے ہوچکے ہیں اور بدھ تک چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تقرریوں کا فیصلہ ہو جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت سے متعلق اپوزیشن سے ابھی تک بات چیت نہیں ہوئی، تفصیلی فیصلہ آنے کے بعد لیگل ٹیم کے ساتھ مل کر حکومت فیصلہ کرے گی۔ پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ عمران خان سے کوئی رکن قومی اسمبلی نالاں نہیں، گلے شکوے ہوتے رہتے ہیں ان ہاؤس تبدیلی کا کوئی امکان نہیں، عمران خان کی حکومت 5 سال کی مدت پوری کرے گی۔ وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ جس حالت میں حکومت ملی معاشی طور پر دیوالیہ ہوچکا تھا، آصف زرداری اور نواز شریف نے دولت بیرونی ملک منتقل کی، ان لوگوں نے ملک کو قرضوں کے سہارے چھوڑا، بے شک کوئی ووٹ نہ دے کرپٹ لوگوں کو نہیں چھوڑیں گے۔


خبر کا کوڈ: 831642

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/831642/بے-شک-کوئی-ووٹ-نہ-دے-کرپٹ-لوگوں-کو-نہیں-چھوڑیں-گے-پرویز-خٹک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org