0
Monday 9 Dec 2019 11:55

ملتان، برطانوی ڈپٹی پولیٹیکل قونصلیٹ ٹوم فون کی صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک سے ملاقات

ملتان، برطانوی ڈپٹی پولیٹیکل قونصلیٹ ٹوم فون کی صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک نے کہا ہے کہ یو کے ایڈ کے تعاون سے جاری منصوبہ جات ہمارے لیے خصوصی اہمیت کے حامل ہیں، ہم پاکستانی عوام کے لیے اپنے دوست ملک کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ عوامی خدمت ہمارا نصب العین ہے اور ہم بلاامتیاز اپنے شہریوں کا معیار زندگی بلند کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار برطانوی ڈپٹی پولیٹیکل قونصلیٹ ٹوم فون بلانک سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صوبائی پارلیمانی سیکرٹری میاں طارق عبداللہ، ایم پی ایز ملک واصف مظہرراں، ملک سلیم اختر لابر، عاشق علی شجرا، ملک روف، رانا عمران شمشاد، ملک انس اور اقبال عاربی بھی موجود تھے۔ برطانوی ڈپٹی پولیٹیکل قونصلیٹ ٹوم فون بلانک سے ملاقات میں برطانیہ اور پاکستان کے مابین دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ سیاسی صورتحال اور یو کے ایڈ کے تعاون سے جاری منصوبہ جات پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔ صوبائی وزیر ڈاکٹر اختر ملک نے کہا کہ یو کے ایڈ کے تعاون سے جاری منصوبہ جات ہمارے ترقی و خوشحالی کے پروگرامز اور اصلاحات کو تقویت فراہم کرتے ہیں، جس پر ہم برطانوی حکومت کے شکرگزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم برطانیہ سے تعلقات کو کسی طور پر بھی نظرانداز نہیں کر سکتے، برطانیہ نے ہمیشہ ہماری مدد کی ہے۔ اس موقع پر برطانوی ڈپٹی پولیٹیکل قونصلیٹ ٹوم فون بلانک نے بھی حکومت پنجاب کے عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات کی تعریف کی، انہیں ترقی اور خوشحالی کی طرف اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 831643
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش