0
Monday 9 Dec 2019 12:04

بنوں ایئرپورٹ کی ازسر نو تعمیر کا فیصلہ

بنوں ایئرپورٹ کی ازسر نو تعمیر کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ اوور سیز پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر ہے کہ وفاقی حکومت نے بنوں ایئرپورٹ کی از سر نو تعمیر کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ بنوں ایئرپورٹ 20 سال سے غیر فعال ہے، تاہم اب حکومت نے خصوصی توجہ دیتے ہوئے اسے فعال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس ضمن میں سول ایوایشن کو ہدایت کی گئی ہے کہ بنوں ایئرپورٹ کی ٹرمینل بلڈنگ اور انفرا اسٹرکچر کی تزین و آرائش کی جائے، جبکہ رن وے کی ازسر نو تعمیر اور رن وے کی مزید توسیع کی جائے۔ بنوں ایئرپورٹ کے آپریشنل ہونے سے اوورسیز پاکستانیوں کو سفری سہولت میسر ہونگی، ایئرپورٹ کے فعال ہونے سے سیاحت کو فروغ کے ساتھ زرمبادلہ میں بھی اضافہ ہوگا۔ واضح رہے کہ ڈی آئی خان اور پاراچنار ایئرپورٹ بھی کئی سالوں سے بند پڑے ہیں اور آزاد کشمیر حکومت نے بھی مطالبہ کیا ہے کہ راولا کوٹ اور مظفر آباد ایئرپورٹ کو بھی آپریشنل کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 831648
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش