QR CodeQR Code

ایبٹ آباد کمیشن نے اسامہ کے خاندان کو بیرون ملک جانے سے روک دیا

5 Jul 2011 20:49

اسلام ٹائم:کمیشن اسامہ بن لادن کی ایبٹ آباد میں موجودگی اور امریکی آپریشن کے بارے میں متعلقہ اداروں کے افراد سے انٹرویو بھی کرے گا۔ ارکان ایبٹ آباد کا دورہ بھی کر سکتے ہیں۔ دو مئی کے واقعے کی تحقیقات کے لئے فی الحال کوئی واضح ٹائم فریم طے نہیں کیا گیا۔


اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ ایبٹ آباد واقعہ پر قائم جوڈیشل کمیشن نے تحقیقات کا طریقہ کار طے کر لیا۔ ذرائع کے مطابق کمیشن متعلقہ اداروں کے افراد سے انٹرویو بھی کرے گا۔ سپریم کورٹ آف پاکستان کے حاضر سروس سینئر جج جسٹس جاوید اقبال کی سربراہی میں قائم کئے جانے والے کمیشن کا پہلا اجلاس کیبنٹ سیکرٹریٹ اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس میں کمیشن کے دیگر ارکان لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ ندیم احمد، سابق سفارتکار اشرف جہانگیر قاضی اور صوبہ خیبر پختوانخوا کے سابق پولیس سربراہ عباس خان نے شرکت کی۔ ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں کمیشن کی آئندہ کارروائی کا طریقہ کار بھی طے کیا گیا، کمیشن اسامہ بن لادن کی ایبٹ آباد میں موجودگی اور امریکی آپریشن کے بارے میں متعلقہ اداروں کے افراد سے انٹرویو بھی کرے گا۔ ارکان ایبٹ آباد کا دورہ بھی کر سکتے ہیں۔ دو مئی کے واقعے کی تحقیقات کے لئے فی الحال کوئی واضح ٹائم فریم طے نہیں کیا گیا۔ کمیشن تحقیقات مکمل کر کے سفارشات مرتب کرے گا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ کمیشن نے اسامہ بن لادن کے خاندان کو ملک سے باہر جانے سے روک دیا ہے اور انہیں ‌تحقیقات مکمل ہونے تک ملک میں ‌رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔ 


خبر کا کوڈ: 83165

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/83165/ایبٹ-آباد-کمیشن-نے-اسامہ-کے-خاندان-کو-بیرون-ملک-جانے-سے-روک-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org