QR CodeQR Code

سکردو، قتل کے ملزم کو پھانسی اور جرمانے کی سزا

9 Dec 2019 12:11

پولیس کے مطابق ملزم نے قتل کا اعتراف کر لیا تھا۔ سیشن جج عباس چوپا نے تعزیرات پاکستان دفعہ 302 کے تحت کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو پھانسی کی سزا سنا دی۔


اسلام ٹائمز۔ سکردو سیشن جج نے پولیس آفیسر قتل کیس کے ملزم کو پھانسی اور دس لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی۔ سکردو کے نواحی گائوں قمراہ میں دو سال قبل ریٹائرڈ پولیس آفیسر احمد علی کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا گیا تھا، قتل کے الزام میں اسی گائوں کے رہائشی فدا حسین کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے قتل کا اعتراف کر لیا تھا۔ سیشن جج عباس چوپا نے تعزیرات پاکستان دفعہ 302 کے تحت کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو پھانسی کی سزا سنا دی۔


خبر کا کوڈ: 831652

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/831652/سکردو-قتل-کے-ملزم-کو-پھانسی-اور-جرمانے-کی-سزا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org