0
Monday 9 Dec 2019 12:19

ملتان، پنجاب ٹیچرز یونین کا کل سے مظاہروں، ریلیوں اور دھرنوں کا اعلان

ملتان، پنجاب ٹیچرز یونین کا کل سے مظاہروں، ریلیوں اور دھرنوں کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ پنجاب ٹیچرز یونین کے زیراہتمام سرکاری تعلیمی اداروں کی بلدیات کو حوالگی کے خلاف ملتان ڈویژن میں کل 10دسمبر بروز منگل کو احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے، احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی، ملتان میں پی ٹی یو کے زیراہتمام نواں شہر چوک پر اساتذہ دن اڑھائی بجے بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاجی مظاہرہ کریں گے جبکہ 21دسمبر کو پنجاب اسمبلی کے سامنے اساتذہ احتجاجی دھرنا دیں گے جس میں ملتان سمیت صوبہ بھر سے اساتذہ قافلوں کے ہمراہ شرکت کریں گے۔ دیگر شہروں میں بھی دھرنے دئیے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی جنرل سیکریٹری پنجاب رانا الیاقت علی نے ملتان اور لیہ کے دورہ پر اساتذہ رہنماوں سے کی گئی ملاقات میں کیا، ملتان میں پنجاب ٹیچرز یونین کے ضلعی صدر رانا اسلم ساغر کی اہلیہ کی قل خوانی میں شرکت کی اور مرحومہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا، جبکہ لیہ میں ضلعی صدر شیخ محمد خالد جاوید اور شیخ محمد اشرف ایڈووکیٹ کے بھائی اساتذہ رہنما شیخ محمد اختر سرور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔ اس موقع پر پنجاب ٹیچرز یونین کے سینئر نائب صدر پنجاب رانا الطاف حسین اور ایگزیکٹو گروپ پی ٹی یو کے ڈسٹرکٹ صدر عابد فرید بزدار بھی ہمراہ تھے۔ اساتذہ رہنما رانا لیاقت علی، رانا الطاف حسین، عابد فرید بزدار آج9دسمبر بروز سوموار کو ملتان، وہاڑی، لودھراں اور خانیوال کا تنظیمی دورہ کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 831656
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش