QR CodeQR Code

شگر، بجلی کی بندش کیخلاف عوام کا کے ٹو شاہراہ پر دھرنا

9 Dec 2019 12:24

بدترین لوڈشیدنگ کیخلاف شگر الچوڑی میں احتجاجی دھرنا جاری یے، دھرنے میں بزرگ، جوان اور بچے شامل ہیں۔ مظاہرین نے احتجاجاً شاہراہ کے ٹو کو بند کر دیا۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ شگر میں بجلی کی بندش روز کا معمول بن گئی جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بلتستان کے ضلع شگر میں بجلی کی بندش کیخلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے، بدترین لوڈشیدنگ کیخلاف الچوڑی میں احتجاجی دھرنا جاری یے، دھرنے میں بزرگ، جوان اور بچے شامل ہیں۔ مظاہرین نے احتجاجاً شاہراہ کے ٹو کو بند کر دیا۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ شگر میں بجلی کی بندش روز کا معمول بن گئی جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، ضلع میں ہر سردیوں میں عوام بجلی کیلئے ترس جاتے ہیں لیکن محکمہ برقیات ٹس سے مس نہیں۔ مظاہرین نے وزیر برقیات اکبر تابان کے استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 831658

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/831658/شگر-بجلی-کی-بندش-کیخلاف-عوام-کا-کے-ٹو-شاہراہ-پر-دھرنا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org