QR CodeQR Code

الخز علی کا امریکہ، اسرائیل، سعودی عرب اور امارات کو انتباہ

9 Dec 2019 12:46

عراق کی عصائب اہل حق تنظیم کے سکریٹری جنرل نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکہ خطے میں مسلمانوں کے خون کی ہولی کھیلنے سے باز رہے اور امریکہ کو عراقی عوام کا خون بہانے کے سلسلے میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی حمایت کرنے سے پرہیز کرنا چاہیے۔


اسلام ٹائمز۔ خبر رساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کی عصائب اہل حق تنظیم کے سکریٹری جنرل الخز علی نے امریکہ، اسرائیل، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو خبردار کیا ہے۔ الخز علی نے کہا کہ امریکہ، سعودی عرب، امارات اور اسرائیل کا عراقی عوام کا خون بہانے میں ہاتھ ہے۔ الخز علی نے سعودی عرب اور امارات کو امریکی اور اسرائیلی ایجنٹ ممالک قراردیتے ہوئے کہا کہ انھیں سنگین تاوان ادا کرنا پڑے گا۔ الخز علی نے امریکہ اور اسرائیل کو بھی متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ خطے میں مسلمانوں کے خون کی ہولی کھیلنے سے باز رہے اور امریکہ کو عراقی عوام کا خون بہانے کے سلسلے میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی حمایت کرنے سے پرہیز کرنا چاہیے۔ الخز علی نے کہا کہ سعودی عرب، اسرائیل، امریکہ اور امارات کو عراقی عوام پر مظالم ڈھانے کا سنگین تاوان ادا کرنا پڑے گا۔


خبر کا کوڈ: 831669

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/831669/الخز-علی-کا-امریکہ-اسرائیل-سعودی-عرب-اور-امارات-کو-انتباہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org