QR CodeQR Code

امریکا ہائپر سونک ہتھیار بنانے کیلئے سرمایہ کاری کر رہا ہے، پینٹاگون

9 Dec 2019 13:32

دی ریگن نیشنل ڈیفنس فورم میں مارک ایسپر کا کہنا تھا کہ ہم نے چند برس قبل اس ٹیکنالوجی پر ایک وقفہ لیا تھا، جب ہمارے پاس واضح برتری تھی اور اب ہم جو کر رہے ہیں وہ برابری کا کھیل ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پینٹاگون کے سربراہ مارک ایسپر نے کہا کہ امریکی وزارت دفاع روس کی برابری کے لئے ہائپر سونک ہتھیار بنانے کے لئے سرمایہ کاری کرنے میں مصروف ہے۔ مارک ایسپر نے دی ریگن نیشنل ڈیفنس فورم میں کہا ہے ہم نے چند برس قبل اس ٹیکنالوجی پر ایک وقفہ لیا تھا، جب ہمارے پاس واضح برتری تھی اور اب ہم جو کر رہے ہیں وہ برابری کا کھیل ہے۔ انہوں نے کہا کہ دفاعی شعبہ ہر وہ کام کر رہا ہے جس سے ہائپر سونک ہتھیاروں کے شعبے میں ہمیں برتری حاصل ہو سکے۔ انہوں نے اس حقیقت پر بھی تشویش ظاہر کی کہ روس جدید طرح کے اسٹریٹجک ہتھیار تیار کر رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 831679

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/831679/امریکا-ہائپر-سونک-ہتھیار-بنانے-کیلئے-سرمایہ-کاری-کر-رہا-ہے-پینٹاگون

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org