0
Monday 9 Dec 2019 13:32

امریکا ہائپر سونک ہتھیار بنانے کیلئے سرمایہ کاری کر رہا ہے، پینٹاگون

امریکا ہائپر سونک ہتھیار بنانے کیلئے سرمایہ کاری کر رہا ہے،  پینٹاگون
اسلام ٹائمز۔ پینٹاگون کے سربراہ مارک ایسپر نے کہا کہ امریکی وزارت دفاع روس کی برابری کے لئے ہائپر سونک ہتھیار بنانے کے لئے سرمایہ کاری کرنے میں مصروف ہے۔ مارک ایسپر نے دی ریگن نیشنل ڈیفنس فورم میں کہا ہے ہم نے چند برس قبل اس ٹیکنالوجی پر ایک وقفہ لیا تھا، جب ہمارے پاس واضح برتری تھی اور اب ہم جو کر رہے ہیں وہ برابری کا کھیل ہے۔ انہوں نے کہا کہ دفاعی شعبہ ہر وہ کام کر رہا ہے جس سے ہائپر سونک ہتھیاروں کے شعبے میں ہمیں برتری حاصل ہو سکے۔ انہوں نے اس حقیقت پر بھی تشویش ظاہر کی کہ روس جدید طرح کے اسٹریٹجک ہتھیار تیار کر رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 831679
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش