QR CodeQR Code

موسیٰ خیل پولیس کی کارروائی، اسلحہ سے بھری گاڑی برآمد

9 Dec 2019 13:36

موسیٰ خیل پولیس نے اطلاع ملنے پہ راڈاشم کے علاقے میں ناکہ بندی کرکے مطلوبہ گاڑی کو روک کر اس کی تلاشی لی تو گاڑی کے اندر سے ہزاروں کی تعداد میں گولیاں اور بارودی مواد برآمد ہوا۔ پولیس نے اسلحہ اپنے قبضے میں لیکر دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب پولیس نے موسیٰ خیل کے علاقے سے اسلحہ کی بھاری مقدار برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق موسیٰ خیل پولیس نے اطلاع ملنے پہ راڈاشم کے علاقے میں ناکہ بندی کرکے مطلوبہ گاڑی کو روک کر اس کی تلاشی لی تو گاڑی کے اندر سے ہزاروں کی تعداد میں گولیاں اور بارودی مواد برآمد ہوا۔ پولیس نے اسلحہ اپنے قبضے میں لیکر دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ دونوں ملزمان کا تعلق لکی مروت کے علاقے سے بتایا جا رہا ہے۔ ایس پی موسیٰ خیل سردار محمد ہاشم زئی کے مطابق برآمد کئے گئے اسلحہ میں مختلف بور کی ہزاروں گولیاں شامل ہیں، جنہیں پک گاڑی میں بھر کر منتقل کیا جا رہا تھا۔ کارروائی کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جن کی شناخت محمد انعام اور کلیم اللہ کے نام سے ہوئی ہے، دونوں ملزمان کا تعلق لکی مروت سے ہے۔ دونوں ملزمان کو نامعلوم مقام پہ منتقل کرکے تفتیش کی جارہی ہے۔ 


خبر کا کوڈ: 831681

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/831681/موسی-خیل-پولیس-کی-کارروائی-اسلحہ-سے-بھری-گاڑی-برا-مد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org