QR CodeQR Code

ملتان، لیڈی ہیلتھ ورکر کا احتجاج، 16دسمبر سے شروع ہونے والی پولیومہم کے بائیکاٹ کی دھمکی 

9 Dec 2019 13:53

 ریلی سے خطاب کرتے ہوئے خاتون رہنما رخسانہ انور کا کہنا تھا کہ پروگرام ڈائریکٹر ڈاکٹر مختیار شاہ کہتے ہیں بہاولپور میں احتجاج کیوں کیا تھا،؟ اُنہوں نے مطالبہ کیا کہ معطل خواتین اور ڈرائیور کو اپنے عہدوں پر بحال کیا جائے اور پروگرام ڈائریکٹر مختیار شاہ کو عہدے سے فارغ کیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ نیشنل پروگرام ہیلتھ ایمپلائیز ایسوسی ایشن پنجاب کے زیراہتمام مطالبات کے حق میں کچہری چوک پر احتجاجی ریلی نکالی گئی، احتجاجی ریلی میں لیڈی ہیلتھ ورکر کی بڑی تعداد نے شرکت کی، ریلی کی قیادت صدر نیشنل پروگرام ہیلتھ ایمپلائیز ایسوسی ایشن پنجاب رخسانہ انور نے کی، یہ ریلی 2 لیڈی ورکرز، 4 لیڈی ہیلتھ سپر وائزرز اور ایک ڈرائیور کو معطل کرنے پر نکالی گئی، معطل ہونے والوں میں لیڈی ہیلتھ ورکرز میں رخسانہ انور، شمشاد اختر، سپر وائزر عافیہ اڑشد، شازیہ پروین، شہناز اختر، سمیرا ارشد، ڈرائیور اکرام شامل ہیں، واضح رہے کہ معطل ہونے والوں کا قصور یہ تھا کہ اُنہوں نے ڈیڑھ سال پہلے بہاولپور میں اپنے حقوق کے لیے احتجاج کیا تھاحکومت نے اس احتجاج کو بنیاد بنا کر معطل کر دیا، 
 ریلی سے خطاب کرتے ہوئے خاتون رہنما رخسانہ انور کا کہنا تھا کہ پروگرام ڈائیریکٹر ڈاکٹر مختیار شاہ کہتے ہیں بہاولپور میں احتجاج کیوں کیا تھا، اُنہوں نے مطالبہ کیا کہ معطل خواتین اور ڈرائیور کو اپنے عہدوں پر بحال کیا جائے اور پروگرام ڈائیریکٹر ڈاکٹر مختیار شاہ کو عہدے سے فارغ کیا جائے۔ رخسانہ انور نے کہا کہ مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں 16 دسمبر کو شروع ہونے والی پولیو مہم کا بائیکاٹ کریں گے، 16 دسمبر کو لاہور میں نیشنل پروگرام کا مرکزی دفتر اور ڈی جی آفس کا گھیراو کریں گے، 50 ہزار لیڈی ہیلتھ ورکرز اور لیڈی ہیلتھ سپروائزر لاہور میں مرکزی دفاتر کا گھیراو کریں گی۔ 


خبر کا کوڈ: 831684

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/831684/ملتان-لیڈی-ہیلتھ-ورکر-کا-احتجاج-16دسمبر-سے-شروع-ہونے-والی-پولیومہم-کے-بائیکاٹ-کی-دھمکی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org