QR CodeQR Code

جنون ٹیلنٹ کو ہرا دیتا ہے

یاد دلاتا رہوں گا کہ ہمیں کس طرح کا پاکستان دیا گیا، وزیراعظم

میرٹ نہ ہونے کی وجہ سے پاکستان میں ترقی رک گئی تھی

9 Dec 2019 14:03

اسلام آباد میں نیشنل سائنس ٹیکنالوجی پارک کے افتتاح کے موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ لوگ کہتے تھے کہ آپ نے فواد چوہدری کو وزیر بنا دیا ہے، آپ سائنس اور ٹیکنالوجی کو سنجیدہ نہیں لے رہے، ایک اچھے کپتان کو علم ہوتا ہے کس کھلاڑی کو کس نمبر کھیلانا ہے، عوام نے سائنس و ٹیکنالوجی میں فواد چودھری کی پرفارمنس دیکھ لی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ آئندہ 4 سال تک یاد دلاتا رہوں گا کہ ہمیں کس طرح کا پاکستان دیا گیا۔ اسلام آباد میں نیشنل سائنس ٹیکنالوجی پارک کے افتتاح کے موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ لوگ کہتے تھے کہ آپ نے فواد چوہدری کو وزیر بنا دیا ہے، آپ سائنس اور ٹیکنالوجی کو سنجیدہ نہیں لے رہے، ایک اچھے کپتان کو علم ہوتا ہے کس کھلاڑی کو کس نمبر کھیلانا ہے، عوام نے سائنس و ٹیکنالوجی میں فواد چودھری کی پرفارمنس دیکھ لی ہے۔ پاکستان میں میرٹ نہ ہونے کی وجہ سے ترقی رک گئی تھی ، جس کی وجہ سے پاکستان نیچے چلا گیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ اپنی ذات سے نکل کر آگے جانے والے بڑا انسان بنتا ہے، اللہ نے انسان کو بے پناہ طاقت سے نوازا ہے، عوام اعتماد کھو دے تو محتاج ہو جاتے ہیں، ہر چیز ایک وژن سے شروع ہوتی ہے، انسان جو پہلے صرف تصور کرتا تھا اس نے اس چیز کو کامیاب کر کے دکھایا، ہمیشہ اپنے دل کی بات پر عمل کرو کیونکہ جنون دل میں ہوتا ہے، میری زندگی کا تجربہ ہے جنون ٹیلنٹ کو ہرا دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی آج تک بڑا انسان بنا ہے اپنی ذات سے نکل کر ہی بنا ہے، بل گیٹس واقعی بڑا انسان ہے اس نے اپنی صلاحیت سے بہت پیسا بنایا، وہ خود پر کم اور دیگر امدادی کاموں پر زیادہ پیسے خرچ کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر برا وقت آپ کو اوپر جانے کیلیے تیار کرتا ہے، جب تک آپ ہار نہیں مانیں گے، آپ کو کوئی ہرا نہیں سکتا، جو انسان کامیاب ہوتا ہے وہ برے وقت میں خود کو سنبھالتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی ایک پلان بی ہوا تھا، پھر سی ہو گا، جب آپ کشتیاں جلا کر آگے نکلتے ہیں تو کوئی پلان بی نہیں ہوتا۔


خبر کا کوڈ: 831687

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/831687/یاد-دلاتا-رہوں-گا-کہ-ہمیں-کس-طرح-کا-پاکستان-دیا-گیا-وزیراعظم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org