0
Monday 9 Dec 2019 14:04

علامہ اقتدار حسین نقوی کا دورہ لیہ، سابق ایم پی اے ملک اللہ بخش سامٹیہ کے انتقال پر اظہار افسوس

علامہ اقتدار حسین نقوی کا دورہ لیہ، سابق ایم پی اے ملک اللہ بخش سامٹیہ کے انتقال پر اظہار افسوس
 اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے ایک روزہ لیہ کا دورہ کیا، اس موقع پر صوبائی سیکرٹری سیاسیات انجینئر مہر سخاوت علی، صوبائی ترجمان ثقلین نقوی اور سید ندیم عباس کاظمی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر انہوں نے لیہ میں ضلعی کابینہ کے رہنماوں سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران ضلع لیہ کی تنظیمی کارکردگی اور آئندہ آنے والے بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے غور خوض کیا گیا، ضلعی سیکرٹری جنرل صفدر حسین مورانی نے ضلع بھر میں جاری ترقیاتی کام اور تنظیم سازی کے حوالے سے آگاہ کیا۔

بعد ازاں انہوں نے سابق ممبر صوبائی اسمبلی زوار حاجی اللہ بخش سامٹیہ کے انتقال پر ان کے اہلخانہ سے اظہار افسوس کیا، اس موقع پر مرحوم کے بھائی ملک عاشق حسین سامٹیہ اور ان کے بیٹے بھی موجود تھے۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے رہنما سابق سیکرٹری جنرل لیہ ساجد حسین گشکوری، جمیل حسین خان، اجمل حسین نقوی، صفدر حسین خان اور دیگر بھی موجود تھے۔ علامہ اقتدار حسین نقوی نے مرحوم کی بلندی درجات کے لیے دعا اور فاتحہ خوانی بھی کی۔
خبر کا کوڈ : 831691
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش