QR CodeQR Code

 نہ میرا کوئی بینک اکائونٹ ہے اور نہ ہی میں نے کہیں پیسہ انویسٹ کیا ہوا ہے، ڈاکٹر یاسمین راشد 

9 Dec 2019 14:28

رحیم یارخان میں میڈیکل کالج کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیرصحت کا کہنا تھا کہ اللہ پر یقین ہے مجھے زندگی میں تنگدستی محسوس نہیں ہوئی، ایک جان بچانے والے کو سونے سے نہیں تولا جاسکتا، ڈاکٹر کے مقدس پیشے کو پیسوں سے نہیں تولنا چاہئے۔


اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ ہم اپنے اپ کو مسیحا کہتے ہیں تو اللہ نے ہمیں منتجب کیا ہے، ایک جان بچانا گویا پوری انسانیت کو بچانا ہے، میڈیکل میں بار بار کام کرنے سے ہی مہارت آتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے رحیم یار خان میں کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزیرکا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹروں کو مریض کی تشویشناک حالت میں خود دیکھ بھال کرنی چاہئے، معاشرہ جس قدر ڈاکٹر کو عزت دیتا ہے کیا ہم وہ عزت واپس بھی کررہے ہیں؟۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ نہ میرا کوئی بینک اکائونٹ ہے اور نہ ہی میں نے کہیں پیسہ انویسٹ کیا ہوا ہے، اللہ پر یقین ہے مجھے زندگی میں تنگدستی محسوس نہیں ہوئی، ایک جان بچانے والے کو سونے سے نہیں تولا جاسکتا، ڈاکٹر کے مقدس پیشے کو پیسوں سے نہیں تولنا چاہئے، میں نئے کامیاب ہونے والے طلباء و طالبات کو مبارک باد پیش کرتی ہوں اللہ پاک نے اتنی عزت دی، مریض ہیں تو ڈاکٹر کی ضرورت ہے۔ 


خبر کا کوڈ: 831698

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/831698/نہ-میرا-کوئی-بینک-اکائونٹ-ہے-اور-نہ-ہی-میں-نے-کہیں-پیسہ-انویسٹ-کیا-ہوا-ڈاکٹر-یاسمین-راشد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org