0
Monday 9 Dec 2019 18:41

اصغریہ تحریک، اے ایس او کے زیر اہتمام ایفیکٹو لیڈرشپ اور مینیجمینٹ ورکشاپ کا انعقاد

اصغریہ تحریک، اے ایس او کے زیر اہتمام ایفیکٹو لیڈرشپ اور مینیجمینٹ ورکشاپ کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان اور اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام دو روزہ ایفیکٹو لیڈرشپ اور مینیجمینٹ ورکشاپ کا انعقاد حیدرآباد میں کیا گیا، جس میں دونوں تنظیموں کی مرکزی کابینہ، مجلس اعلیٰ اور تبلیغ دین مصطفیٰ کے ذمہ داران نے شرکت کی، ورکشاپ میں چئیرمین تحریک انجنئیر سید حسین موسوی، اصغریہ تحریک کے مرکزی صدر سید شکیل شاہ حسینی، اصغریہ اسٹوڈنٹس کے مرکزی صدر محسن علی اصغری، ماہر تعلیم عبدالواحد سنگراسی نے مختلف موضوعات پہ لیکچرز دیئے، جبکہ ورکشاپ کے دروان گروپ ورکس سیشن بھی کئے گئے۔

ورکشاپ میں مؤثر لیڈرشپ کی خصوصیات اور تنظیمی مینجمینٹ پرانجنئیر حسین موسوی نے، جبکہ لیڈر اور مینجر کے فرق اور ان کی افادیت پر عبدالواحد سنگراسی نے جامع پریزنٹیشن کے ذریعے تربیت دی۔ ورکشاپ میں موٹیویشنل لیکچرز مرکزی صدور سید شکیل شاہ حسینی اور محسن علی اصغری نے دیئے۔ ورکشاپ کے آخری مراحل میں شرکاء سے تجاویز لی گئی، اختتام پر شرکا کو سرٹیفیکٹ دیئے گئے۔
خبر کا کوڈ : 831729
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش