QR CodeQR Code

علامہ محمد حسین اکبر کی تہران میں علامہ عبدالفتاح نواب سے ملاقات

9 Dec 2019 18:53

نمائندہ ولی فقیہ برائے امور حج و زیارات ایران سے ملاقات میں علامہ محمد حسین اکبر نے بتایا کہ پاکستان سے پورا سال لاکھوں زائرین ایران کا سفر کرتے ہیں، مگر انہیں تفتان بارڈر سمیت کچھ علاقوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جس کیلئے ایران حکومت کو ان مشکلات کا راہ حل نکالنا چاہیئے۔


اسلام ٹائمز۔ سربراہ ادارہ منہاج الحسین لاہور و چیئرمین جعفریہ حج و عمرہ و زیارات ایسوسی ایشن پاکستان علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر نے تہران میں نمائندہ ولی فقیہ برائے امور حج و زیارات ایران علامہ سید عبدالفتاح نواب سے ملاقات کی اور انہیں ایران میں پاکستانی زائرین کو درپیش مسائل و مشکلات سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں زائرین کے مسائل کو حل کرنے کے بارے میں لائحہ عمل بنانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ علامہ محمد حسین اکبر نے بتایا کہ پاکستان سے پورا سال لاکھوں زائرین ایران کا سفر کرتے ہیں، مگر انہیں تفتان بارڈر سمیت کچھ علاقوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جس کیلئے ایران حکومت کو ان مشکلات کا راہ حل نکالنا چاہیئے۔ علامہ سید عبدالفتاح نواب نے کہا کہ پاکستانی ہمارے مہمان ہیں اور زائرین کی مشکلات کا احساس ہے، جنہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مشہد میں باقاعدہ زائرین کی رہنمائی کیلئے الگ سے ادارہ موجود ہے، جبکہ قم میں بھی زائرین کیلئے خصوصی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ اس موقع پر مولانا ملک محمد سبطین اکبر، مولانا سید حسین عسکری نقوی اور آقائے خم پیچی بھی موجود تھے۔
 


خبر کا کوڈ: 831731

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/831731/علامہ-محمد-حسین-اکبر-کی-تہران-میں-عبدالفتاح-نواب-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org