QR CodeQR Code

سندھ کابینہ نے طلبہ یونین کی بحالی کا بل منظور کرلیا

9 Dec 2019 18:54

بل کے تحت طلبہ یونین کسی بھی تعلیمی ادارے، تعلیمی تربیتی ادارے چاہے وہ پبلک یا نجی ہو بنائی جا سکتی ہے، طلبہ یونین کا تعلیمی سرگرمیوں کو روکنا یا اسٹوڈنٹس یا اسٹوڈنٹس گروپس میں نفرت پھلانا خلاف قانون ہوگا اور اسلحہ رکھنا، اسلحہ کا استعمال یا تعلیمی اداروں میں لانا بھی خلاف قانون تصور ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے وفاق اور تمام صوبوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے طلبہ یونین کو بحال کرنے کا عملی قدم اٹھا لیا ہے۔ کابینہ نے سندھ اسٹوڈنٹ یونین بل 2019ء منظور کرلیا۔ ترجمان سندھ حکومت کے مطابق کابینہ نے طلبہ یونین کو بحال کرنے کا سندھ اسٹوڈنٹ یونین بل 2019ء منظور کرلیا ہے، اب یہ بل اسمبلی میں متعارف کرکے اسٹیڈنگ کمیٹی آن لاء کو بھیجا جائے گا، تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد بل پاس کیا جائے گا۔ بل کے تحت طلبہ یونین کسی بھی تعلیمی ادارے، تعلیمی تربیتی ادارے چاہے وہ پبلک یا نجی ہو بنائی جا سکتی ہے، طلبہ یونین کا تعلیمی سرگرمیوں کو روکنا یا اسٹوڈنٹس یا اسٹوڈنٹس گروپس میں نفرت پھلانا خلاف قانون ہوگا اور اسلحہ رکھنا، اسلحہ کا استعمال یا تعلیمی اداروں میں لانا بھی خلاف قانون تصور ہوگا۔ یونین تعلیمی ماحول بہتر کرنے، نظم و ضبط پیدا کرنے، غیر نصابی سر گرمیوں کو فروغ دینے کیلئے کام کریں گی، طلبہ کی منتخب کردہ یونیز 7 سے 11 ممبران پر مشتمل ہوگی، طلبہ یونین کا کام سوشل اور اکیڈمک ویلفیئر کو بہتر کرنا ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 831732

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/831732/سندھ-کابینہ-نے-طلبہ-یونین-کی-بحالی-کا-بل-منظور-کرلیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org