0
Monday 9 Dec 2019 19:39

لاہور، روضہ رسول(ص) کے کلید بردار کی چودھری شجاعت سے ملاقات

لاہور، روضہ رسول(ص) کے کلید بردار کی چودھری شجاعت سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ روضہ رسول(ص) کے کلید بردار شیخ نوری محمد علی نے پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے لاہور میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر سینئر صحافی اور تجزیہ کار مجیب الرحمان شامی، وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ، ارکان قومی اسمبلی مونس الٰہی، سالک حسین، صوبائی وزیر حافظ عمار یاسر، راسخ الٰہی، محمد خان بھٹی، سینیٹر کامل علی آغا، چودھری سلیم بریار، ہمیش خان، عامر سعید راں، چودھری انصر گھمن، چودھری جاوید چٹھہ، احمد سعید، شیخ سعید محمد اور زبیر خان موجود تھے۔ کلید بردار شیخ نوری محمد علی نے چودھری شجاعت حسین کی صحت کیلئے خصوصی دعا بھی کروائی۔

اُنہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہمیشہ عزت و احترام ملا ہے، جب بھی پاکستان آتا ہوں تو مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ میں اپنے گھر میں ہی ہوں، چودھری برادران کا گھرانہ اسلامی تہذیب و تمدن کا گہوارہ ہے یہی وجہ ہے کہ اُنہوں نے اپنے بچوں کو اسلامی تعلیم دلوانے کیلئے خصوصی انتظامات کر رکھے ہیں۔ اُنہوں نے پاکستان کی سلامتی اور ترقی کیلئے خصوصی دعا کروائی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی نے شیخ نوری محمد علی سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی پاکستان اور ہمارے گھر آمد باعث برکت ہے، پاکستانی سعودی عرب کی سرزمین سے خاص محبت کر تے ہیں،سعودی عرب نےہمیشہ پاکستان کےمشکل حالات میں مدد کی ہے، وقت گزرنے کیساتھ ساتھ پاک سعودی تعلقات مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 831738
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش