QR CodeQR Code

کوئٹہ، تبلیغی جماعت کی گاڑی کو حادثہ، 4 افراد جاں بحق

9 Dec 2019 20:24

کوئٹہ سپین کاریز کے قریب تبلیغی جماعت کی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی اور گاڑی میں سوار 2 افراد موقع پر ہی جاں بحق جب کہ 8 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی رسیکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچیں اور لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں سپین کاریز کے قریب ٹریفک حادثے کے باعث تبلیغی جماعت کے 4 افراد جاں بحق جب کہ 6 افراد زخمی ہو گئے۔ کوئٹہ سپین کاریز کے قریب تبلیغی جماعت کی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی اور گاڑی میں سوار 2 افراد موقع پر ہی جاں بحق جب کہ 8 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی رسیکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچیں اور لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں 2 مزید افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق وزیرستان سے ہے اور ان کی لاشیں سول اسپتال سے تبلیغی مرکز منتقل کر دی گئی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 831749

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/831749/کوئٹہ-تبلیغی-جماعت-کی-گاڑی-کو-حادثہ-4-افراد-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org