0
Tuesday 5 Jul 2011 22:57

کراچی،فائرنگ اور پرتشدد واقعات جاری، 10 افراد جاں بحق، متعدد زخمی،‌ موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی کی سفارش

کراچی،فائرنگ اور پرتشدد واقعات جاری، 10 افراد جاں بحق، متعدد زخمی،‌ موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی کی سفارش
کراچی:اسلام ٹائمز۔ کراچی میں آج صبح تو سکون سے گزر گئی، تاہم دن ڈھلتے ڈھلتے شہر کے مختلف علاقوں میں قتل و غارت کا جو سلسلہ شروع ہوا وہ تاحال جاری ہے۔ دہشت گردی کے واقعات سے 10 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ درجن بھر سے زائد زخمی ہو گئے۔ شہر میں فائرنگ کا سلسلہ عیسی نگری سے شروع ہوا، جہاں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی، جس سے تین افراد زخمی ہو گئے، جس پر مشتعل افراد نے احتجاج کرتے ہوئے سڑک کو بلاک کر دیا۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے ہوائی فائرنگ کر دی۔ تاہم ابھی عیسی نگری میں حالات نارمل ہوئے ہی تھے کہ شہر کی معروف کباڑی مارکیٹ شیر شاہ کباڑی کے نزد پنکھا ہوٹل کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی، جہاں ایک شخص ہلاک اور پانچ افراد زخمی ہو گئے۔ علاقے میں وفقے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری تھا کہ مشتعل مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کر دیا، جس سے تین موبائلز کے شیشے ٹوٹ گئے۔
علاقے میں کشیدگی کی وجہ سے خوف وہراس پھیل گیا۔ دکانیں بند کر دی گئیں جبکہ علاقہ مکین گھروں میں محصور ہو گئے۔ فائرنگ سے سب سے زیادہ متاثر اور نگی ٹاؤن ہوا، جہاں قصبہ کالونی، بنارس چوک، بکرا پیٹری سمیت مختلف مقامات پر فائرنگ سے 7 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جن میں تین بس پر فائرنگ سے ہلاک ہوئے۔ جبکہ زخٕمیوں کی تعداد 20 سے زائد ہو گئی۔ علاقے کی کشیدہ صورتحال کے بڑھنے پر ویسٹ زون کی پولیس نفری کو طلب کر لیا گیا، جبکہ پولیس کمانڈوز کو بھی امن و امان کی قیام کے لئے موقع پر پہنچ گئے۔ اورنگی ٹاؤن اور شہر کے دیگر علاقوں میں فائرنگ کے مختلف واقعات کے باوجود بھی پولیس کی جانب سے شر پسند عناصر کے خلاف آپریشن کا اعلان نہ کیا جبکہ کسی کارروائی سے بھی گریز کیا۔ اور اہلکار شر پسند عناصر کا پیچھا کرتے وقت خراب ہونے والی پولیس موبائل کو دھکا لگاتے رہے۔ دوسری طرف کراچی میں ‌موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی کی سفارش کی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 83175
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش