0
Monday 9 Dec 2019 21:43

شہباز شریف کی صحت اور عزت لندن میں ہی بحال ہو سکتی ہے، شہزاد اکبر

شہباز شریف کی صحت اور عزت لندن میں ہی بحال ہو سکتی ہے، شہزاد اکبر
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ یہ بات طے ہے کہ شہباز شریف کی  صحت اور عزت لندن میں ہی بحال ہو سکتی ہے۔ وزیر مواصلات مراد سعید کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے معاون خصوصی احتساب شہزاد اکبرکا کہنا تھا کہ برطانوی جریدے نے فنڈ میں خورد برد کی اسٹوری دی تھی اور شہباز شریف نے برطانوی صحافی اور میرے خلاف مقدمہ دائر کرنے کا اعلان کیا تھا وہ ابھی تک برطانوی عدالت میں کیوں نہیں گئے؟ جون 2018ء سے ہم منتظر ہیں کب ہمیں نوٹس آئے گا۔ شہزاد اکبر نے کہا کہ شہباز شریف نے کہا تھا کہ لندن کی عدالت میں پاکستان کی کھوئی ہوئی عزت بحال کروں گا، یہ بات طے ہے کہ ان کی صحت اور عزت لندن میں ہی بحال ہو سکتی ہے۔ معاون خصوصی نے کہا کہ میں نے شہباز شریف سے کرپشن کے بارے میں سوالات کیے تھے مگر ان کا جواب ابھی تک نہیں آیا، لیگی قیادت کی جانب سے جواب کے منتظر ہیں، شہباز شریف خدارا میرے سوالوں کا جواب دیں اور بتائیں کہ نثار احمد گل اور ملک علی احمد سے کیا تعلق ہے۔

شہزاد اکبر نے مزید کہا کہ منی لانڈرنگ سے اربوں روپے کی کرپشن کی گئی، شہباز شریف نے کرپشن کے پیسوں سے اپنی اہلیہ کے لیے مارگلہ میں گھر خریدا، کرپشن کے 2 ارب روپے نقد رقم سلمان شہباز کے اکاونٹ میں منتقل ہوئی، ایسی مزید 6 سے7 کمپنیاں پکڑی جا چکی ہیں، مواصلات کی وزارت میں اربوں روپے کی کرپشن پکڑی گئی، اینٹی کرپشن نے 10 سال میں 433 ملین اور ایک سال میں 1.7 ارب روپے ریکوری کی، (ن) لیگ کی بدعنوانی کے خلاف کیسز عدالت میں دائر کیے جاچکے ہیں۔ وفاقی وزیر مراد سعید کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے دور میں کرپشن کا پیسا آتا تھا، عمران خان کی سرپرستی میں شہزاد اکبر نے اتنی بڑی کرپشن کو بے نقاب کیا، سی ایم سیکرٹریٹ میں کرپشن کا پیسہ آرہا تھا شہباز شریف کا کیس کلاسک مثال ہے۔
خبر کا کوڈ : 831763
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش