0
Monday 9 Dec 2019 21:46

مسلم لیگ نون کا چیف الیکشن کمشنر سمیت کسی بھی معاملے میں قانون سازی کا حصہ نہ بننے کا اعلان

مسلم لیگ نون کا چیف الیکشن کمشنر سمیت کسی بھی معاملے میں قانون سازی کا حصہ نہ بننے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ لندن میں لیگی قائد نوازشریف کے گھر پر حملے کے بعد (ن) لیگ نے شدید ردعمل میں چیف الیکشن کمشنر سمیت دیگر اہم معاملات پرقانون سازی کا حصہ نہ بننے کا اعلان کردیا۔ قومی اسمبلی میں دھواں دھار خطاب میں مسلم لیگ (ن)  کے رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ الیکشن کمشنر سمیت دیگر معاملات میں قانون سازی کا حصہ نہیں بنیں گے کیونکہ موجودہ صورتحال میں رابطے جاری نہیں رکھے جا سکتے۔ لیگی رہنما نے مخالفین کو  وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ سیاسی دشمنی کو ذاتی دشمنی میں تبدیل نہ کریں، یہ سلسلہ شروع ہو گیا تو بند نہیں ہوگا، ہمارے قائد کے گھر پر حملہ ہوسکتا ہے تو سب کے گھروں کا پتہ معلوم ہے، ہم ایسے رویے والے چہرے بھولیں گے نہیں، دشمنیاں نبھانا جانتے ہیں، حکمران گونگے بہرے ہیں، ایسے رویوں سے تشدد کی لہر شروع ہوگی۔

خواجہ آصف نے کہا نواز شریف یا کسی سیاست دان کو یا انکے گھر کے تقدس کو پامال کرنے کی کوشش کی گئی تو پھر ویسا ہی جواب دیں گے اور آخری حد تک پیچھا کریں گے، نواز شریف کے گھر پر حملہ ہمارے لیے جنگ کا پیغام اور اس سے سارا نظام لپیٹا جائے گا۔ بعد ازاں مسلم لیگ   (ن) کے رہنماؤں نے ساتھیوں کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہونے پر احتجاج بھی کیا۔
خبر کا کوڈ : 831764
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش