QR CodeQR Code

سندھ کابینہ کا طلبہ یونینز کی بحالی سے متعلق بل کی منظوری خوش آئند ہے، جمعیت

9 Dec 2019 22:00

اپنے بیان میں ترجمان جمعیت کراچی عبدالاحد طلحہ نے کہا کہ یونین انتخابات ہونے کے نتیجے میں ملک کے تعلیمی اداروں میں نظم و ضبط اور تعلیمی ماحول بہتر ہوگا اور غیر نصابی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمعیت طلبہ کراچی کے ترجمان عبدالاحد طلحہ کا کہنا تھا کہ حکومتِ سندھ کی کابینہ نے طلبہ یونین کے حوالے سے بل کی منظوری دی ہے، جس کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ اپنے بیان میں ترجمان جمعیت کراچی نے کہا کہ کہ طلبہ یونینز کے انتخابات کے ذریعے طلبہ و طالبات اپنے نمائندوں کو منتخب کریں گے، جس کے ذریعے طلبہ ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو کر اپنے حقوق کی جدوجہد یکساں طور پر کر سکیں گے، جو کہ طلبہ کا جمہوری حق ہے، اس کے ساتھ ساتھ یونین انتخابات ہونے کے نتیجے میں ملک کے تعلیمی اداروں میں نظم و ضبط اور تعلیمی ماحول بہتر ہوگا اور غیر نصابی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ طلبہ یونینز ماضی میں بھی ملک کو قیادت فراہم کرتی رہی ہے اور مستقبل میں بھی بہتر اور قابل قیادت فراہم کرے گی، جو کہ ملکی ترقی و سالمیت کی ضامن ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 831766

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/831766/سندھ-کابینہ-کا-طلبہ-یونینز-کی-بحالی-سے-متعلق-بل-منظوری-خوش-آئند-ہے-جمعیت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org