QR CodeQR Code

یمن کیخلاف جارح سعودی اتحاد کی جنگ میں صیہونی رژیم بھی شریک ہے، عالمی میڈیا

10 Dec 2019 00:31

عالمی میڈیا کا کہنا ہے کہ یمن کیخلاف جنگ میں اسرائیل اپنی مداخلت کا بہانہ "بحراحمر میں اسرائیلی دفاع" کے عنوان سے بیان کرتا ہے۔ اس حوالے سے ہسپانوی زبان کی ایک اخبار کا لکھنا ہے کہ عالمی میڈیا پر فاش ہونے والی یمن کے اندر اسرائیلی مداخلت، مشرق وسطی کے بہت سے علاقوں میں جاری خفیہ اسرائیلی فوجی مداخلت کا ایک چھوٹا سا حصہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بین الاقوامی میڈیا جو رواں سال ستمبر سے ہی یمن پر مسلط کردہ جارح سعودی فوجی اتحاد کی جنگ میں اسرائیلی مداخلت کا انکشاف کر رہا ہے، نے ایک مرتبہ پھر یمن پر مسلط کردہ سعودی جنگ جسے "فراموش شدہ جنگ" کے عنوان سے یاد کیا جا رہا ہے، میں یمن کیخلاف اسرائیل کے بڑے پیمانے پر فوجی تعاون سے پردہ اٹھایا ہے۔ عالمی میڈیا کا کہنا ہے کہ یمن کیخلاف جنگ میں اسرائیل اپنی مداخلت کا بہانہ "بحراحمر میں اسرائیلی دفاع" کے عنوان سے بیان کرتا ہے۔ اس حوالے سے ہسپانوی زبان کی ایک اخبار کا لکھنا ہے کہ عالمی میڈیا پر فاش ہونے والی یمن کے اندر اسرائیلی مداخلت، مشرق وسطی کے بہت سے علاقوں میں جاری خفیہ اسرائیلی فوجی مداخلت کا ایک چھوٹا سا حصہ ہے۔ علاوہ ازیں ہسپانوی زبان کے ہی ایک ٹی وی ٹالک شو میں "مسلط کردہ جعلی رژیم" کے عنوان سے اسرائیلی جرائم پر مبنی ٹالک سیریز بھی چلائی جا رہی ہے جس کی میزبانی "پائیز سیبیل" کر رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 831780

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/831780/یمن-کیخلاف-جارح-سعودی-اتحاد-کی-جنگ-میں-صیہونی-رژیم-بھی-شریک-ہے-عالمی-میڈیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org