0
Tuesday 10 Dec 2019 01:22

بیرونی جارحیت پر مبنی کسی بھی احمقانہ اقدام کا دندان شکن اور پشیمان کر دینے والا جواب دیں گے، ایران

بیرونی جارحیت پر مبنی کسی بھی احمقانہ اقدام کا دندان شکن اور پشیمان کر دینے والا جواب دیں گے، ایران
بیرونی جارحیت پر مبنی کسی بھی احمقانہ اقدام کا دندان شکن اور پشیمان کر دینے والا جواب دیں گے، ایران
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے غاصب صیہونی رژیم کے وزیر خارجہ کیطرف سے جاری ہونے والے دھمکی آمیز بیان پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اسلامی تہذیب کے اہم رکن ایثار و قربانی پر انحصار کرتے ہوئے بیرونی جارحیت پر مبنی کسی بھی قسم کے احمقانہ اقدام کا دندان شکن اور پشیمان کر دینے والا جواب دے گا۔ تفصیلات کے مطابق سید عباس موسوی نے اسرائیلی وزیرخارجہ کیطرف سے اسلامی جمہوریہ ایران پر حملے کے بارے دھمکی آمیز بیان کے جواب میں کہا ہے کہ ہم قدس شریف پر قابض صیہونی رژیم کیطرف سے ملنے والی فوجی اقدامات کی دھمکیوں کو اس رژیم کے اندرونی ضعف و ناتوانی کی علامت اور اندرونی بحرانوں اور حکام کی شدید مشکلات پر پردہ ڈالنے کی ناکام کوشش سمجھتے ہیں۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے کہا کہ غاصب صیہونی رژیم کی ناپاک پیدائش سے لیکر اب تک کے 70 سال اسکی جارحیت، ناجائز قبضے اور دھونس و دھمکی پر ہی گزرے ہیں۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنی قوم کیطرف سے اسلامی تہذیب کے اہم رکن، اپنی سرزمین کے دفاع میں ایثار و قربانی اور اسلامی مزاحمتی اصول پر پابندی پہ انحصار کرتے ہوئے وطن عزیز کی حفاظت میں ایک لمحے کی تردید بھی نہیں کرے گا اور بیرونی جارحیت پر مبنی کسی بھی قسم کے احمقانہ اقدام کا دندان شکن اور پشیمان کر دینے والا جواب دے گا۔
خبر کا کوڈ : 831786
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش