QR CodeQR Code

شاہ محمود قریشی کی ایلس ویلز سے ملاقات

10 Dec 2019 08:09

ترکی میں جاری ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کی سائیڈ لائن پر وزیر خارجہ کی امریکی قائمقام معاون وزیر خارجہ سے ملاقات ہوئی جس میں وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان، افغانستان کی تعمیر و ترقی کے لیے امریکا کے ساتھ معاونت کے لیے تیار ہے۔


اسلام ٹائمز۔ استنبول میں ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کی سائیڈ لائن پر شاہ محمود قریشی اور  امریکی قائمقام معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز کی ملاقات ہوئی۔ ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان، افغانستان کی تعمیر و ترقی کے لیے امریکا کے ساتھ معاونت کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں بھرپور توقع ہے کہ امریکا اور طالبان کے مابین مذاکرات سے انٹرا افغان مذاکرات کی راہ ہموار ہو گی۔ شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ اس مذاکراتی عمل سے افغانستان میں امن کی شمع روشن ہو گی۔ ملاقات کے دوران پاکستان اور افغانستان کے مابین دو طرفہ تجارت سے متعلقہ امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر دونوں طرف سے کہا گیا کہ افغانستان۔ پاکستان تجارت و سرمایہ کاری ورکنگ گروپ موجود ہے، جو دو طرفہ تجارت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔


خبر کا کوڈ: 831802

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/831802/شاہ-محمود-قریشی-کی-ایلس-ویلز-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org