0
Tuesday 5 Jul 2011 23:35

دنیا کی سب سے بڑی معیشت امریکا کے نادہند ہونے کا خطرہ

دنیا کی سب سے بڑی معیشت امریکا کے نادہند ہونے کا خطرہ
واشنگٹن:اسلام ٹائمز۔ امریکی قرض کی حد ختم ہو گئی ہے اور کانگریس نے حکومت کو مزید قرض لینے کی اجازت نہ دی تو دنیا کی سب سے بڑی معیشت کے نادہندہ ہونے کا خطرہ ہے۔ چار جولائی کو یوم آزادی منانے کے بعد امریکی عوام کو یہ خبر ملی کہ ان کی حکومت دیوالیہ ہونے والی ہے۔ دنیا کی سب سے بڑی معیشت کی حکومت کو زیادہ سے زیادہ قرض کی حد 14 ہزار 300 ارب ڈالر ہے جو آئندہ چار ہفتوں میں پوری ہو جائے گی۔ اس صورتحال میں امریکی صدر بارک اوباما نے قانون سازوں سے حکومت کو مزید قرض لینے کی اجازت دینے کیلئے قانون سازی کی درخواست کی ہے، مگر کانگریس میں اکثریت نہ رکھنے والے ڈیموکریٹ صدر کو اس حوالے سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 83181
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش