0
Tuesday 10 Dec 2019 09:39
30دسمبر کو لاہور میں یونین مارچ ہر صورت ہوگا جس میں ہزاروں طلبا شریک ہونگے

طلبا یونین کے انتخابات کا مسئلہ پانامہ اور فارن فنڈنگ کیس سے زیادہ ضروری اور اہم ہے، انجمن طلبا اسلام

طلبا یونین کے انتخابات کا مسئلہ پانامہ اور فارن فنڈنگ کیس سے زیادہ ضروری اور اہم ہے، انجمن طلبا اسلام
اسلام ٹائمز۔ انجمن طلباء اسلام کے مرکزی صدر معظم شہزاد ساہی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ طلباء یونین کی بحالی ہمارا دیرینہ مطالبہ ہے، طلباء یونین جمہوریت کی نرسریاں ہیں، جمہوری حکومتوں میں طلباء کو اپنے نمائندے منتخب کرنے پر پابندی آمریت کی مثال ہے، یونین بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، حکومت کو یونین بحالی کیلئے 25دسمبر کی ڈیڈلائن پر قائم ہیں۔ اس موقع پر ناظم جنوبی پنجاب ثاقب اعوان، جنرل سیکرٹری عبدالجلیل کھوسہ، مبشر منظور سلطانی فنانس سیکرٹری، ناظم ضلع ملتان مہر سکندر و دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ طلباء یونینز پر تشدد اور لڑائی جھگڑوں کا الزام لگانے والے سیاسی جماعتوں پر بھی پابندی لگائیں، طلبا سیاست کا منفی چہرہ یونین پابندی کے بعد سامنے آیا، تمام طلبا تنظیمات کو ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھ کر آگے بڑھنا ہوگا، 30دسمبر کو لاہور میں یونین مارچ ہر صورت ہوگا جس میں ہزاروں طلبا شریک ہونگے، یونین مارچ میں طلبا یونین انتخابات کا ضابطہ اخلاق پیش کرینگے، وفاقی حکومت طلبا تنظیمات کے ساتھ ملکر میکنزم بنائے، طلبا برادری کے اصل سٹیک ہولڈرز لال پیلے نعروں والے قطعی نہیں، ہم ریاستی اداروں کی پشت پر ہیں، افواج پاکستان اور آزاد پاکستان کے نعرے بیرونی مقاصد کیلئے تھے، شہدائے پاک فوج کی قربانیاں ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں، تین جمہوری حکومتوں نے ہمیشہ طلبا کو اپنے مذموم مقاصد کیلئے استعمال کیا، اے ٹی آئی نے ہمیشہ تعلیمی امن کیلئے اپنا کردار ادا کیا۔ تعلیمی اداروں کو لسانی صوبائی اور علاقائی کونسلز سے نجات دلانے کیلئے یونینز کا پلیٹ فارم دینا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 831828
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش