0
Tuesday 10 Dec 2019 10:11

حکمرانوں نے ملک و قوم کو مسائل کی دلدل میں دھکیل دیا ہے، ذکراللہ مجاہد

حکمرانوں نے ملک و قوم کو مسائل کی دلدل میں دھکیل دیا ہے، ذکراللہ مجاہد
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ قائداعظم اور علامہ محمد اقبالؒ کے نظریہ پر عمل پیرا ہو کر ملک و قوم کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے۔ بانیانِ پاکستان قائد و اقبال نے تو اپنی بے لوث، بے پایاں اور اتحادِ ملّی کے جذبے سے معمور جدوجہد کے نتیجہ میں اسلامیانِ برصغیر کیلئے ایک الگ ارضِ وطن کا خواب حقیقت بنا دیا مگر بدقسمتی سے انکی جانشینی کے دعویدار حکمرانوں نے ملک و قوم کو مسائل کی دلدل میں دھکیل دیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی لاہور کے زیر اہتمام ہونیوالی میڈیا ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی لاہور ملک شاہد اسلم، اظہر بلال، شمس الدین امجد، سیکرٹری اطلاعت جماعت اسلامی لاہور اے ڈی کاشف، عمر شہباز، محمد وقاص ظفر، محمد عاطف سمیت تمام لاہور کے زونز اور وارڈز کی سطح پر بننے والے میڈیا ذمہ داران موجود تھے۔

ڈاکٹر ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ ملک میں مفاد پرستی اور ذاتیات کی سیاست نے پاکستان کو تباہی اور بربادی کا شکار کر دیا ہے۔ مخلص، دیانتدار اور باصلاحیت قیادت ہی ملک و قوم کے مسائل کو حل کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 72 سال سے پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں اور حکمرانوں کا کیا دھرا قوم کے سامنے ہے، بے تحاشہ مہنگائی، غربت اور مسائل کی وجہ سے عوام کی زندگی اجیرن بن چکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 831836
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش