QR CodeQR Code

ایران میں مظاہروں کا مقصد صرف بدامنی پھیلانا تھا، نصرت شہانی

10 Dec 2019 18:00

ترجمان وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کا کہنا تھا کہ ایران کیخلاف پروپیگنڈہ در اصل بھارتی عزائم کی تکمیل ہے جو پاکستان کو مخلص ہمسایہ ملک سے دور کرنا چاہتا ہے۔ نصرت شاہانی نے کہا کہ قابل وثوق مسلم ہمسایہ ملک کیخلاف کوئی ذمہ دار دینی جماعت اِس طرح کا رویہ نہیں اپنا سکتی، جس طرح ایک مذہبی جماعت کے ناظم ذیلی تنظیمات کر رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے ناظم دفتر نصرت علی شاہانی نے بعض غیر ذمہ دار عناصر کی طرف سے امریکہ، اسرائیل کو خوش کرنے کیلئے پاکستان کے عظیم دوست ہمسایہ مسلم ملک ایران کیخلاف زہر افشانی کی مذمت کرتے ہوئے اسے امریکہ اور اسرائیل کی خدمت کے مترادف قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ دونوں اسلام دشمن ریاستیں اسلامی ممالک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازشوں میں ملوث ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوری ایران کے حالیہ داخلی مسائل میں غیر ملکی ایجنٹ ملوث پائے گئے ہیں اور اِن مظاہروں میں قرآن مجید جلائے گئے جس کا مہنگائی یا کسی داخلی مسئلے سے دُور کا بھی واسطہ نہیں تھا، بلکہ صرف بدامنی پھیلانا ہی مقصود تھا۔

انہوں نے کہا کہ متعصب عناصر کی طرف سے اس طرح کی بیان بازی اتحاد بین المسلمین کیلئے زہر قاتل اور استعماری ہتھکنڈوں کی حمایت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کیخلاف پروپیگنڈہ در اصل بھارتی عزائم کی تکمیل ہے جو پاکستان کو مخلص ہمسایہ ملک سے دور کرنا چاہتا ہے۔ نصرت شاہانی نے کہا کہ قابل وثوق مسلم ہمسایہ ملک کیخلاف کوئی ذمہ دار دینی جماعت اِس طرح کا رویہ نہیں اپنا سکتی، جس طرح ایک مذہبی جماعت کے ناظم ذیلی تنظیمات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی اسلامی حکومت کیخلاف کالعدم دہشتگرد تنظیموں جیسا لب و لہجہ ملک میں اشتعال انگیزی کی افسوسناک کوشش ہے، غیر اسلامی شہنشاہتوں کے وظیفہ خوار ملک میں فرقہ واریت پھیلانے کے در پے ہیں، جس کا حکومتی اور عوامی حلقوں کو محاسبہ کرنا چاہیے۔


خبر کا کوڈ: 831837

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/831837/ایران-میں-مظاہروں-کا-مقصد-صرف-بدامنی-پھیلانا-تھا-نصرت-شہانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org