0
Tuesday 10 Dec 2019 10:40

حکومت مسئلہ کشمیر کو ہر سطح پر اجاگر کرے گی، فخر امام

حکومت مسئلہ کشمیر کو ہر سطح پر اجاگر کرے گی، فخر امام
اسلام ٹائمز۔ خصوصی پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین سید فخر امام نے کہا ہے کہ حکومت مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑے گی، وزیراعظم نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھرپور انداز میں کشمیر کا مسئلہ اجاگر کیا۔ وہ پیر کو یہاں کل جماعتی حریت کانفرنس کے زیراہتمام انسانی حقوق کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔ سیمینار سے پارلیمانی سیکرٹری وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان ثوبیہ کمال خان، حریت رہنما محمد فاروق رحمانی، سید یوسف نسیم، جماعت اسلامی آزادکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود، تحریک انصاف کی خاتون رہنما عنبرین ترک، مسلم کانفرنس کے رہنما سردار عبدالرازق ایڈووکیٹ، عبدالحمید لون، جاوید راٹھور، سید احمد رشید، پرویز احمد شاہ، حسن البنا، محمد شفیع ڈار اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 831839
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش