QR CodeQR Code

گورنر پنجاب چودھری سرور یورپ کا دورہ مکمل کرکے واپس پہنچ گئے

10 Dec 2019 11:00

دورہ یورپ میں چودھری محمد سرور نے پاکستان کے جی ایس پی پلس اسٹیٹس کے لیے یورپی یونین کے رہنماوں اور نمائندوں سے ملاقاتیں کیں۔ گورنر پنجاب نے دورہ یورپ کو کامیاب قرار دیا ہے۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ وہ یورپ کے اہم ترین رہنماوں سے ملے ہیں اور جی ایس پی پلس کے حوالے سے تمام رہنماوں نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور ایک ہفتے کے دورہ یورپ کے بعد لاہور واپس پہنچ گئے۔ گورنر پنجاب چودھری سرور وزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر یورپ کے دورے پر گئے تھے۔ دورہ یورپ میں چودھری محمد سرور نے پاکستان کے جی ایس پی پلس اسٹیٹس کیلئے یورپی یونین کے رہنماوں اور نمائندوں سے ملاقاتیں کیں۔ گورنر پنجاب نے دورہ یورپ کو کامیاب قرار دیا ہے۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ وہ یورپ کے اہم ترین رہنماوں سے ملے ہیں اور جی ایس پی پلس کے حوالے سے تمام رہنماوں نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی اہمیت سے پوری دنیا آگاہ ہے، یورپ کے رہنماوں کیساتھ جی ایس پی پلس سٹیٹس کیساتھ ساتھ کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف بھی آواز اٹھائی ہے جس کا یورپی رہنماوں نے مثبت جواب دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 831841

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/831841/گورنر-پنجاب-چودھری-سرور-یورپ-کا-دورہ-مکمل-کرکے-واپس-پہنچ-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org