QR CodeQR Code

سخت سردی کے بیچ وادی میں اسکولوں کیلئے سرمائی تعطیلات

10 Dec 2019 11:16

وادی کشمیر میں سردی کی شدت اور گہرے کہرے و دھند کے نتیجے میں لوگوں کا عبور و مرور سخت مشکل ہوگیا ہے۔ اس بیچ سردی کی شدت کو مدنظر رکھ کر حکام نے اسکولوں کے لئے سرمائی تعطیلات کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پرائمری سطح سے ہائی سکول سطح کے پرائیویٹ او سرکاری اسکولوں میں 10 دسمبر سے چھٹی ہوسکتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وادی کشمیر میں سردی کی شدت کے نتیجے میں 10 دسمبر سے سرمائی تعطیلات ہوسکتی ہے اور اس سلسلے میں منگل کو باضابطہ طور پر اعلان متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق تمام پرائیویٹ اور سرکاری اسکولں کے لئے تعطیلات ہوگی۔ سرمائی تعطیلات کے بعد اسکول دوبارہ مارچ 2020ء میں کھولے جائیں گے۔ وادی کشمیر میں سردی کی شدت اور گہرے کہرے و دھند کے نتیجے میں لوگوں کا عبور و مرور سخت مشکل ہوگیا ہے۔ اس بیچ سردی کی شدت کو مدنظر رکھ کر حکام نے اسکولوں کے لئے سرمائی تعطیلات کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پرائمری سطح سے ہائی سکول سطح کے پرائیویٹ او سرکاری اسکولوں میں 10 دسمبر سے چھٹی ہوسکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں متعلقہ حکام کی جانب سے منگل کو اعلان متوقع ہے اور سرمائی تعطیلات کے بعد وادی بھر میں اسکول 2020ء مارچ میں دوبارہ کھول دیئے جائیں گے۔ ذارئع کے مطابق ہائر سیکنڈری اور کالجوں کے لئے اس کے بعد تعطیلات کا اعلان کیا جاسکتا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ایک ہفتے سے وادی کشمیر میں شدید ترین سردی کی وجہ سے دھند ہی دھند دیکھنے کو مل رہی ہے جس وجہ سے لوگوں کا عبور و مرور مشکل ہوگیا ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 831844

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/831844/سخت-سردی-کے-بیچ-وادی-میں-اسکولوں-کیلئے-سرمائی-تعطیلات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org