QR CodeQR Code

آج عالمی ہیومن رائٹس ڈے کو یوم سیاہ کے طور پر منایا جائے، حریت کانفرنس

10 Dec 2019 11:19

بیان میں اقوام عالم سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ کشمیری اسیران کی رہائی کے حوالے سے اپنے ذمہ داریوں کو بروئے کار لاکر بھارتی حکومت پر دباؤ ڈالیں تاکہ کشمیری اسیران کی رہائی ممکن ہوسکے۔


اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کل جماعتی حریت کانفرنس (گ) کے ایک تحریری بیان میں بتایا گیا ہے کہ سید علی شاہ گیلانی کی صدارت میں حریت کانفرنس کی مجلس شورٰی کا ایک اہم اور غیر معمولی اجلاس منعقد ہوا، جس میں کشمیر کی موجودہ صورتحال پر سیر حاصل بحث ہوئی۔ بیان کے مطابق اجلاس میں خصوصاً ہیومن رائٹس کے حوالے سے ایک قرارداد منظور کی گئی، جس میں لوگوں سے اپیل کی گئی کہ وہ 10 دسمبر کو عالمی ہیومن رائٹس ڈے کے یوم سیاہ کے طور پر منائیں۔ بیان میں بتایا گیا کہ اقوام عالم کو یہ پیغام دیا جائے کہ کشمیری عوام گزشتہ سات دہائیوں سے انسانی حقوق کی پامالیوں کے شکار ہیں، خاص طور پر 5 اگست سے کشمیروں کو فوجی جماؤ کے ذریعے یرغمال بنایا گیا ہے کہ ہزاروں کی تعداد میں کشمیریوں کو پابند سلاسل بنادیا گیا ہے۔ بیان میں اقوام عالم سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ کشمیری اسیران کی رہائی کے حوالے سے اپنے ذمہ داریوں کو بروئے کار لاکر بھارتی حکومت پر دباؤ ڈالیں تاکہ کشمیری اسیران کی رہائی ممکن ہوسکے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دنیا کے انصاف پسند عوام سے بھی اپیل کی جاتی ہے کہ وہ کشمیری حقوق پر مبنی آزادی کی خاطر اقوام متحدہ کے ذریعے پاس کردہ قرار دادوں کو عملی جامہ پہنانے میں اپنا تعان فراہم کریں۔
 


خبر کا کوڈ: 831845

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/831845/ا-ج-عالمی-ہیومن-رائٹس-ڈے-کو-یوم-سیاہ-کے-طور-پر-منایا-جائے-حریت-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org