QR CodeQR Code

کشمیر میں انٹرنیٹ بحالی کی خاطر مودی کو تحریری طور پر آگاہ کیا گیا، اوپی شاہ

10 Dec 2019 11:20

حکومت کی جانب سے کشمیر میں اسمبلی انتخابات کرانے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں اوپی شاہ نے کہا کہ چناؤ کے خلاف کوئی بھی پارٹی نہیں ہے تاہم جب تک نظربند لیڈروں کی رہائی عمل میں نہ لائی جاتی تب تک الیکن بے معنی ہے۔ انٹرنیٹ سہولیات کی منقطع رکھنے کے بارے میں اوپی شاہ نے کہا کہ مودی کو اس ضمن میں آگاہ کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے نظربند لیڈروں کی غیر مشروط رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے سینئر فار پیس کے سربراہ نے کہا کہ جمہوریت میں ہر کسی کو اپنی بات کہنے کا حق حاصؒ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی چناؤ کرانے کے خلاف کوئی نہیں تاہم اپوزیشن لیڈروں کی رہائی تک یہ انتخابات بے معنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کو کشمیر کی موجودہ صورتحال کے بارے میں دوبارہ مکتوب روانہ کی اور ہمیں امید ہے کہ ان پر ہمدردانہ غور کیا جائے گا۔ سینئر فار پیس اینڈ ڈیلوپمنٹ کے سربراہ اوپی شاہ نے کہا کہ کشمیر کی موجودہ صورتحال کے بارے میں مودی کو آگاہی فراہم کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فزشتہ چاہ ماہ سے وادی کشمیر میں انٹرنیٹ سہولیات منقطع ہے جس کی وجہ سے طلاب اور تاجروں کو شدید مشلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وادی کشمیر میں انٹرنیٹ خدمات کو بحال کرنے کے سلسلے میں مودی کو آگاہ کیا گیا ہے اور ہمیں امید ہے کہ اس پر ہمدردانہ غور کیا جائے گا۔ حکومت کی جانب سے کشمیر میں اسمبلی انتخابات کرانے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں اوپی شاہ نے کہا کہ چناؤ کے خلاف کوئی بھی پارٹی نہیں ہے تاہم جب تک نظربند لیڈروں کی رہائی عمل میں نہ لائی جاتی تب تک الیکن بے معنی ہے۔ انٹرنیٹ سہولیات کی منقطع رکھنے کے بارے میں اوپی شاہ نے کہا کہ مودی کو اس ضمن میں آگاہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انٹرنیٹ بندش سے طلاب اور تاجروں کو شمکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے سیاسی لیڈروں کی فوی رہائی کا بھی مطالبہ کیا۔
 


خبر کا کوڈ: 831847

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/831847/کشمیر-میں-انٹرنیٹ-بحالی-کی-خاطر-مودی-کو-تحریری-طور-پر-ا-گاہ-کیا-گیا-اوپی-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org