QR CodeQR Code

کشمیر مارچ میں پاکستان بھر سے لوگ شرکت کرینگے، میاں محمد اسلم

10 Dec 2019 11:34

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے نائب امیر کا کہنا تھا کہ سراج الحق کشمیر کے حوالے سے بے حس حکمرانوں کو چارٹر آف اسلام آباد پیش کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے زیراہتمام 22دسمبر کو اسلام آباد میں کشمیر مارچ منعقد ہو گا جس میں ملک بھر سے لوگ شرکت کریں گے اور بے حس حکمرانوں کو اُن کی ذمے داریاں یاد دلائیں گے۔ امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کشمیر کے حوالے سے حکمرانوں کو چارٹر آف اسلام آباد پیش کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی اسلام آباد کے ناظمین یونین کونسل کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصراللہ رندھاوا، سیکرٹری جنرل زبیر صفدر نے بھی خطاب کیا۔


خبر کا کوڈ: 831849

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/831849/کشمیر-مارچ-میں-پاکستان-بھر-سے-لوگ-شرکت-کرینگے-میاں-محمد-اسلم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org