0
Tuesday 10 Dec 2019 12:06

مالم جبہ اور بی آر ٹی پر ریفرنس تیار ہے، چیئرمین نیب

مالم جبہ اور بی آر ٹی پر ریفرنس تیار ہے، چیئرمین نیب
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا ہے ہواؤں کا رُخ بدلنے لگا ہے، مالم جبہ اور پشاور بس رپیڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبوں پر ریفرنس تیار ہے لیکن عدالتی حکم امتناع کے باعث کارروائی نہیں کرسکتے۔ کرپشن کی روک تھام کے عالمی دن کے حوالے سے اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ اقتدار کی ہوس کی خاطر ملک میں عجیب و غریب تجربات کئے گئے، لیکن کسی کے کفن میں جیب نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کے مکمل خاتمے کا دعویٰ نہیں کر سکتے اور نہ ہی کرپشن کا خاتمہ صرف نیب کا کام ہے بلکہ یہ ہر پاکستانی کا بھی فرض ہے، بادشاہت اور شہنشاہیت میں احتساب کا کوئی تصور نہیں ہوتا، لیکن اگر خود احتسابی کا راستہ اختیار کیا جائے تو نیب اور ایف آئی اے کی ضرورت نہیں رہے گی۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب نے منزل کا تعین کر لیا ہے اور پہلی اینٹ بھی رکھ دی ہے، وہ بڑے لوگ جنہوں نے بڑے چھکے مارے وہ پس زنداں ہیں، وہ آج یا تو ضمانتوں کیلئے عدالتوں میں جا رہے ہیں یا پھر یہاں سے روانہ ہوچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزراء کہتے ہیں کہ یہ شخص 2 ہفتے بعد گرفتار ہو جائے گا، وزراء اس قسم کی پیشگوئیوں سے اجتناب کریں۔ چیئرمین کا کہنا تھا ہواؤں کا رخ بدلنے لگا ہے، آئندہ چند ہفتے میں آپ دیکھیں گے، کسی سے دشمنی ہے نا دوستی، چاہے وہ حزب اختلاف سے ہو یا اقتدار سے۔ انہوں نے کہا کہ بی آر ٹی پر سوال کیا جاتا ہے کہ نیب ایکشن کیوں نہیں لیتا، مالم جبہ اور بی آر ٹی پر ریفرنس تیار ہے، عدالت کا حکم امتناعی ختم ہوتے ہی دونوں کیسز پر کارروائی ہوگی۔ جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا کہ حکومتیں آتی ہیں اور جاتی ہیں، شاہ کے وفاداروں کو ملک کا مفاد دیکھنا چاہیئے، الزام لگایا جاتا ہے کہ نیب اور حکومت کا گٹھ جوڑ ہے، ہم ہر سیاستدان اور بیوروکریٹ کا احترام کرتے ہیں، ہمارا کوئی گٹھ جوڑ نہیں اور نہ ہی کسی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، چیئرمین نیب کو برا بھلا کہنے سے کوئی فائدہ نہیں، آپ اپنا دفاع مضبوط کریں۔ انہوں نے کہا کہ 500 کی جگہ 500 کروڑ روپے لگیں گے تو پھر حساب تو لیا جائے گا، اپنے گریبان میں جو خود نہیں جھانکے گا تو نیب اس کے گریبان میں جھانکے گا۔
خبر کا کوڈ : 831855
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش