QR CodeQR Code

کوئٹہ، ٹریکٹر ٹرالی کھائی میں گر گئی، 2 افراد جاں بحق اور 2 زخمی

10 Dec 2019 01:32

میڈیا نیوز کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے زرغون پہاڑ کے قریب ٹریکٹر ٹرالی کھائی میں گر گئی، کھائی میں گرنے کے بعد دو افراد چل بسے جبکہ حادثے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ٹریکٹر ٹرالی کھائی میں گرنے سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ میڈیا نیوز کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے زرغون پہاڑ کے قریب ٹریکٹر ٹرالی کھائی میں گر گئی، کھائی میں گرنے کے بعد دو افراد چل بسے جبکہ حادثے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔ چھیپا ذرائع کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 831858

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/831858/کوئٹہ-ٹریکٹر-ٹرالی-کھائی-میں-گر-گئی-2-افراد-جاں-بحق-اور-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org