QR CodeQR Code

جب سے عمران حکومت مسلط ہوئی، انسانی حقوق کی پامالی میں اضافہ ہوا، بلاول زرداری

10 Dec 2019 12:33

انسانی حقوق کے عالمی دن پر پیغام میں چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ پی ٹِی آئی حکومت نے آزادیِ صحافت سے لے کر آزادیِ انجمن و تنظیم جیسے حقوق کو دبانے والی مہم کی سرپرستی کی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ جب سے موجودہ حکومت مسلط ہوئی ہے، ملک میں انسانی حقوق کی پامالی میں اضافہ ہوا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے انسانی حقوق کے عالمی دن پر پیغام میں کہا کہ ریاست کی جانب سے اپنے شہریوں سے معاہدے کا احترام اور ہر شہری کے انسانی حقوق کی بلاامتیاز پاسداری ضروری ہے، انسانی حقوق کی پاسداری کی ضمن میں کوتاہی قیامِ پاکستان کے بنیادی اصولوں سے انحرافی کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا جب سے موجودہ حکومت مسلط ہوئی ہے، ملک میں انسانی حقوق کی پامالی میں اضافہ ہوا ہے، پی ٹِی آئی حکومت نے آزادیِ صحافت سے لے کر آزادیِ انجمن و تنظیم جیسے حقوق کو دبانے والی مہم کی سرپرستی کی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے طلبہ اور شہید مشال کے والد کے خلاف پرچہ کاٹ کر ریاستِ مدینہ کے متعلق اپنے دعوؤں کو زمیں بوس کر دیا۔ چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ پُرامن و ترقی پسند معاشرے کیلئے آزادیِ اظہار، عقیدے کی آزادی، خواتین، بچوں اور پسماندہ طبقات کے حقوق کو تحفظ دینا ہوگا، تاہم حکومت کی معاشی پالیسیاں عوام کو عزت سے جینے کے حق کو غضب اور پسماندگی میں اضافے کا باعث بن رہی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 831866

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/831866/جب-سے-عمران-حکومت-مسلط-ہوئی-انسانی-حقوق-کی-پامالی-میں-اضافہ-ہوا-بلاول-زرداری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org