0
Tuesday 10 Dec 2019 13:20

انسانی حقوق کی تنظیمیں مقبوضہ کشمیر میں مظالم بند کرائیں، مشال ملک

انسانی حقوق کی تنظیمیں مقبوضہ کشمیر میں مظالم بند کرائیں، مشال ملک
اسلام ٹائمز۔ حریت رہنما یٰسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیری مسلمان 128 دنوں سے مسلسل لاک ڈائون میں ہیں۔ انسانی حقوق کی تنظیمیں مقبوضہ کشمیر میں مظالم بند کرائیں۔ تحریک منہاج القرآن نے معاشرے کو سدھارنے میں اہم کردار ادا کیا۔ ڈاکٹر طاہرالقادری ملک و قوم کا سرمایہ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز منہاج القرآن ویمن لیگ اسلام آباد کے زیراہتمام منعقدہ سیرت النبی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس سے نائب صدر منہاج القرآن ویمن لیگ راضیہ نوید، صدر اسلام آباد نصرت امین اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ مشال ملک نے کہا کہ بیٹیوں کی تعلیم و تربیت کے معاملے میں امتیازی رویہ اختیار کرنا تنگ نظری ہے جس کی تعلیمات محمدی میں کوئی گنجائش نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ : 831886
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش