QR CodeQR Code

لاہوریوں کا انتظار ختم، اورنج لائن میٹرو ٹرین چل پڑی

10 Dec 2019 15:02

اورنج لائن میٹروٹرین مکمل طور پر بجلی سے چلائی جا رہی ہے۔ ٹیسٹ رن ڈیرہ گجراں ڈپو سے علی ٹاؤن سٹیبلنگ یارڈ تک کیا جا رہا ہے۔ اورنج لائن ٹرین 45 منٹ میں 27.1 کلو میٹر کا سفر طے کرے گی۔ 5 بوگیوں کے ٹرین سیٹ میں 250 افراد بیٹھ سکتے ہیں۔ 5 بوگیوں کے ٹرین سیٹ میں 8 سو افراد کھڑے بھی ہو سکتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور میں گزشتہ حکومت کا شروع کیا گیا اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبہ مکمل کر لیا گیا ہے اور صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب جہانزیب خان کچھی نے ٹرین کی ٹیسٹ رن کا افتتاح کی۔  اس موقع پر ایم پی اے عظمیٰ کاردار، سابق وزیر سلمان شاہ، حسنین جہانیاں گردیزی سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ اورنج لائن میٹروٹرین مکمل طور پر بجلی سے چلائی جا رہی ہے۔ ٹیسٹ رن ڈیرہ گجراں ڈپو سے علی ٹاؤن سٹیبلنگ یارڈ تک کیا جا رہا ہے۔

اورنج لائن ٹرین 45 منٹ میں 27.1 کلو میٹر کا سفر طے کرے گی۔ 5 بوگیوں کے ٹرین سیٹ میں 250 افراد بیٹھ سکتے ہیں۔ 5 بوگیوں کے ٹرین سیٹ میں 8 سو افراد کھڑے بھی ہو سکتے ہیں۔ ٹرین کی ایک بوگی میں 50 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ ٹرین کے اندر مسافروں کی رہنمائی کیلئے دو سکرینیں بھی نصب کی گئی ہیں جن پر آنے والے سٹٰشن کے حوالے سے معلومات فراہم کی جائیں گی۔


خبر کا کوڈ: 831899

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/831899/لاہوریوں-کا-انتظار-ختم-اورنج-لائن-میٹرو-ٹرین-چل-پڑی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org