0
Tuesday 10 Dec 2019 18:10

انسانی حقوق کے دعویداروں کی آنکھوں پر مفادات کی پٹی بندھی ہے، علامہ اسدی

انسانی حقوق کے دعویداروں کی آنکھوں پر مفادات کی پٹی بندھی ہے، علامہ اسدی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کا عالمی دن منانے والوں کو مقبوضہ کشمیر اور مقبوضہ بیت المقدس میں انسانی حقوق کی پامالی اور مظلوموں کی گرتی نعشیں نظر نہیں آتیں، کیونکہ ان کی آنکھوں پر مفادات کی پٹی بندھی ہے۔ انسانی حقوق کے عالمی دن کی مناسبت سے لاہور میں ہونیوالے اجلاس میں گفتگو میں علامہ عبدالخالق اسدی کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں لاکھوں مرد و خواتین، بزرگ و بچے گھروں میں محصور ہیں، اناج اور ادویات کا قحط ہے، کئی دہائیوں سے مظلوم فلسطینی اپنی سر زمین کیلئے آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں لیکن انسانی حقوق کے موجودہ داعی ہی ان مظلوموں پر مظالم کی وجہ ہیں، کیونکہ ظلم ہوتا دیکھ کر بھی یہ خاموش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دین اسلام سے بڑا انسانی حقوق کا داعی کوئی نہیں اور آج انسانی حقوق کیلئے سب سے زیادہ چیخ و پکار کرنیوالے ہی اس کے ذمہ دار نظر آتے ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 831920
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش