0
Tuesday 10 Dec 2019 18:48

ہماری اراضی پر قبضہ ختم کروایا جائے، پاراچنار کے حسن زئی قبائل کا مطالبہ

ہماری اراضی پر قبضہ ختم کروایا جائے، پاراچنار کے حسن زئی قبائل کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ ضلع کرم کے حسن زئی قبائل کے عمائدین نے کہا ہے کہ ان کی ۲۰ فیصد اراضی پر قباد شاہ خیل قبائل نے قبضہ کیا ہے اور مختلف طریقوں سے حسن زئی کے عمائدین کو تنگ کر رہے ہیں، اراضی تنازعہ کا فیصلہ کاغذات مال کے مطابق کرکے دو اقوام کے مابین تصادم کو روکا جائے۔ پاراچنار پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حسن زئی قبائل کے عمائدین ملک مہدی حسین، کربلائی قدم علی، طاہر حسین، کربلائی محمد حنیف، محبت علی، ملک علی وزیر اور دیگر عمائدین نے کہا کہ قباد شاہ خیل قبائل نے ان کے بیس فیصد اراضی جو کہ سینکڑوں جیرب ہے، پر قبضہ کرلیا ہے اور اپنا ناجائز قبضہ برقرار رکھنے کیلئے حسن زئی قبائل اور عمائدین کو مختلف طریقوں سے تنگ کررہے ہیں، یہاں تک کہ 2016ء کو فائرنگ کے دوران اتفاقی طور پر جاں بحق ہونے والے سید شجاعت حسین کے قتل کا اعتراف جرم علی زمان نے کرلیا ہے اور وہ جیل میں ہے، مگر قباد شاہ قبائل دیگر لوگوں کو پھنسانے کیلئے بے گناہ لوگوں اور عمائدین پر الزامات لگارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کیس عدالت میں ہے اور عدالت کا جو بھی فیصلہ آئے انہیں قبول ہوگا، حسن زئی قبائل کے عمائدین نے مطالبہ کیا کہ قبادشاہ خیل کا غیر قانونی قبضہ ختم کیا جائے اور غیر ضروری طور پر حسن زئی قبائل کو تنگ نہ کیا جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اراضی تنازعہ کو کاغذات مال کی رو سے حل کیا جائے تاکہ دو اقوام کے مابین تصادم پیدا نہ ہو۔
خبر کا کوڈ : 831930
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش