QR CodeQR Code

پشاور میٹرو منصوبے کی تاخیر نے عوام کو شدید مشکلات سے دوچار کر رکھا ہے، علامہ جہانزیب جعفری

10 Dec 2019 19:07

ایم ڈبلیو ایم خیبر پختونخوا کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ منصوبے پر کام کی سست روی کے باعث پشاور کی مختلف شاہراؤں پر ناصرف ٹریفک کی روانی سخت متاثر ہو رہی ہے بلکہ تاجروں کے کاروبار کا بھی غیر معمولی حرج ہو رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ جہانزیب جعفری نے کہا ہے کہ پشاور میٹرو منصوبے کی تکمیل میں مسلسل تاخیر نے عوام کو شدید مشکلات سے دوچار کر رکھا ہے۔ منصوبے پر کام کی سست روی کے باعث پشاور کی مختلف شاہراؤں پر ناصرف ٹریفک کی روانی سخت متاثر ہو رہی ہے بلکہ تاجروں کے کاروبار کا بھی غیر معمولی حرج ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میٹرو منصوبہ اس وقت تک مکمل ہو جانا چاہیئے تھا۔ یہ غیر ضروری تاخیر حکومت کی انتظامی کارکردگی کے حوالے سے بھی مختلف سوالات کو جنم دے  رہی ہے۔ انہوں نے کہا بی آر ٹی منصوبے پر کام میں تیزی لانا ہوگی، تاکہ عوامی مشکلات کا جلد سے جلد ازالہ ہو۔ اس سلسلہ میں اپوزیشن جماعتوں کو بھی چاہیئے کہ وہ ایسے اقدامات سے باز رہیں، جو میٹرو منصوبے کو التوا کا شکار رکھ کر لوگوں کے لیے پریشانی کا باعث بنیں۔


خبر کا کوڈ: 831933

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/831933/پشاور-میٹرو-منصوبے-کی-تاخیر-نے-عوام-کو-شدید-مشکلات-سے-دوچار-کر-رکھا-ہے-علامہ-جہانزیب-جعفری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org