0
Tuesday 10 Dec 2019 18:59

پنجاب میں لوکل گورنمنٹ کمیشن کے قیام کی منظوری دے دی گئی

پنجاب میں لوکل گورنمنٹ کمیشن کے قیام کی منظوری دے دی گئی
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت صوبائی کابینہ  کے اجلاس میں لوکل گورنمنٹ کمیشن کے قیام کی منظوری دے دی گئی۔ اجلاس میں مختلف سرکاری پوسٹوں کو اپ گریڈ کرنے کی سفارشات سے متعلق محکمہ دستبرد سفارشات سے دستبدرادی پر کابینہ نے معاملہ نمٹا دیا گیا۔ اجلاس میں بھورے ریچھ کی نسل کے تحفظ کیلئے اسے شیڈول تھری میں شامل کرنے کی بھی منظوری دے دی گئی۔ صوبائی کابینہ نے  ڈیرہ غاری خان اور راجن پور کے قبائلی علاقوں کے پولیس رولز میں ترمیم کی بھی منظوری دے دی، کوٹ مومن اور کوٹ راد کشن میں سیشن کورٹ کے قیام کا معاملہ بھی کابینہ کی جانب سے منظور کر لیا گیا۔ صوبائی کابینہ نے آئل اینڈ گیس ریگیلڑتی اتھارٹی 2020ء آرڈینسس میں ترمیم کے ساتھ معاملہ مرکز کو بجھوا دیا، قانون سازی  کے لئے کابینہ کے سامنے رکھے جانے والے تین بل مزید غور و خوض کے لیے سینڈڈنگ کمیٹی برائے قانون سازی کو بجھوا دیے گئے۔ صوبائی کابینہ نے سیکرٹری کی عدم دستیابی کے باعث پنجاب فاریسٹ پالیسی منظوری بھی موخر کر دی، وائلڈ لائف پروٹیکٹر ایریا ایکٹ اور کالا باغ پرائیویٹ گیمز ریزو کے قیام کا معاملہ بھی موخر کر دیا گیا۔
 
خبر کا کوڈ : 831935
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش