0
Tuesday 10 Dec 2019 19:03

صبح شروع ہونیوالی کور کمانڈرز کانفرنس شام کو اختتام پذیر

صبح شروع ہونیوالی کور کمانڈرز کانفرنس شام کو اختتام پذیر
اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت کورکمانڈر کانفرنس ہوئی جس میں ملکی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کور کمانڈر کانفرنس فوج کے جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ہوئی جس میں اعلیٰ فوجی افسران شریک ہوئے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کل بروز بدھ کو سہہ پہر 3 بجے پریس کانفرنس کے ذریعے کور کمانڈر کانفرنس کی تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔ کانفرنس میں افغان امن عمل میں پیشرفت اور کشمیر کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کےمطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں ملک کو درپیش مسائل اور سرحدی چیلنجز کے معاملات بھی زیر غور آئے۔ کورکمانڈر کانفرنس صبح 9:30 پر شروع ہوئی تھی جو شام تک جاری رہی۔
 
خبر کا کوڈ : 831936
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش