0
Tuesday 10 Dec 2019 19:12

عمران خان این آر او دے دیں تو سارا احتجاج ختم ہوجائیگا، گورنر سندھ

عمران خان این آر او دے دیں تو سارا احتجاج ختم ہوجائیگا، گورنر سندھ
اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ کرپشن نے پورے ملک کے اداروں کو کھوکھلا کرکے رکھ دیا ہے، اگر عمران خان این آر او دے دیں تو پھر یہ احتجاج، ریلیاں، دھرنے اور جلوس سب ختم ہو جائیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیب آفس کراچی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ نیب کو وزیراعظم آفس سے چلایا جا رہا ہے، پہلی مرتبہ نیب نے پاکستان کے طاقتور ترین لوگوں پر ہاتھ ڈالا اور عوام کو بتایا کہ احتساب سب کیلئے ایک ہی ہے، نیب ایک مکمل آزاد ادارہ ہے اور اس میں ابھی مزید بہتری کی گنجائش ہے۔ ایک سوال کے جواب میں گورنر سندھ نے کہا کہ وزیراعظم کے کرپشن کے خلاف کئے گئے وعدے پورے ہوتے نظر آرہے ہیں۔

گورنر سندھ نے کہا کہ وفاق اور سندھ میں اختلاف سے نقصان سندھ کے لوگوں کو ہوتا ہے اور میں آج پھر کہتا ہوں کہ آئیں مل کر صوبہ کی ترقی کیلئے کام کریں، سندھ حکومت کی وجہ سے کراچی کی عوام رل رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی جیسے شہر میں ہر گلی میں پولیس والا نہیں ہو سکتا، دستیاب وسائل میں سندھ پولیس اچھا کام کر رہی ہے، اسٹریٹ کرائم پر قابو پانے کیلئے کراچی کو جلد از جلد اسمارٹ سٹی بنانا ہوگا، بی آر ٹی پشاور منصوبہ ہو یا کوئی اور، نیب جس منصوبے پر چاہے کارروائی کرے۔
خبر کا کوڈ : 831939
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش