0
Tuesday 10 Dec 2019 19:20

خیبر پختونخوا حکومت نے عوام کے 80 سے 90 ارب روپے وفاق کو دیئے، پشاور ہائیکورٹ

خیبر پختونخوا حکومت نے عوام کے 80 سے 90 ارب روپے وفاق کو دیئے، پشاور ہائیکورٹ
اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس قیصر رشید نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے ہیں کہ صوبائی حکومت کے پاس فنڈز بہت ہے لیکن وفاق کو سرنڈر کرلیتے ہیں، صوبے نے 80 سے 90 بلین روپے وفاق کو دیئے۔ پشاور ہائی کورٹ میں نہری پانی میں گندگی کے خلاف دائر کیس کی سماعت ہوئی، سیکرٹری ایریگیشن، ڈی جی پی ڈی اے اور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل عدالت میں پیش ہوئے، سیکرٹری ایریگیشن نے عدالت کو بتایا کہ لوکل گورنمنٹ کے اس معاملے پر بات کی ہے، حکومت جلد فنڈ فراہم کرے گی اور کام کا آغاز کردیا جائے گا۔ اس موقع پر جسٹس قیصر رشید نے ریمارکس دئیے کہ صوبائی حکومت کے پاس فنڈ بہت ہے لیکن وفاق کو سرنڈر کرلیتے ہیں، صوبے نے 80 سے 90 بلین روپے وفاق کو دیئے، صوبے میں ترقیاتی کام نہیں ہورہے اور پیسے وفاق کو سرنڈر کررہے ہیں، یہ صوبے کے عوام کا پیسہ ہے۔

جسٹس قیصر رشید نے کہا کہ حکومت جو کچھ کر رہی ہے یہ افسوسناک ہے، اس حکومت نے تھوڑے عرصے میں پانچ چیف سیکرٹری تبدیل کئے، آفیسرز بھی آزادی سے کام نہیں کر رہے، ہروقت حکومتی تلوار ان کے سروں پر لٹک رہی ہوتی ہے جب کہ ایڈووکیٹ جنرل کو عدالت میں ہونا چاہیئے تھا آئندہ سماعت پر ایڈوکیٹ جنرل عدالت میں خود پیش ہوں۔ بعد ازاں کیس کی سماعت 19 دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔
خبر کا کوڈ : 831941
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش